سپریم کورٹ نے کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا (بی سی سی آئی) میں وسیع اور بنیادی ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کے لئے جسٹس آر ایم لوڈھا کی صدارت والی کمیٹی کی تجویز کی گئیں سفارشات میں سے بیشتر پر اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔
سپریم کورٹ نے پیر کو یہاں لوڈھا کمیٹی کی سفارشات
کی رپورٹ پر سماعت کرتے ہوئے کئی اہم سفارشات کو ہری جھنڈی دے دی۔
بی سی سی آئی میں بنیادی ڈھانچہ جاتی تبدیلیوں کے پیش نظر سپریم کورٹ نے کئی بڑی تجاویز میں بورڈ میں وزرا کو عہدہ نہیں دیئے جانے اور کسی بھی افسر کی عمر 70 برس تک طے کرنے کی اہم سفارش کو بھی منظوری دے دی ہے۔